google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بانی پی ٹی آئی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن - UrduLead
منگل , اپریل 8 2025

بانی پی ٹی آئی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن

علیمہ خان کا نام عمران کو ملنے والوں کی فہرست میں شامل نہیں

 بانی پی ٹی آئی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن اورملاقاتیوں کی لسٹ بھی سامنے آ گئی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف  سے ملاقات کرنے والے پارٹی رہنماؤں کے ناموں کی لسٹ اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ کو بھجوا دی ہے۔

آج ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، نیازاللہ نیازی، مشال یوسفزئی، مبشر نسوانہ، مبشر رحمان اورچودھری ظہیرعباس کے نام  لسٹ میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں بہتر سہولیات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری داخلہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور چیف کمشنراسلام آباد کو فریق بنایا ہے۔

دوسری طرف علیمہ خانم کی آج عمران سے ملاقات نہ کرائی گئی تو اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کی دھمکی, ارکان پارلیمنٹ، پنجاب اسمبلی اور ناکام امیدوار شرکت کرینگے ،

بشری ٰبیگم کا دھڑا دھرنے کا مخالف، کور کمیٹی اس بارے فیصلہ نہ کر سکی ،

اڈیالہ کے اردگرد سکیورٹی کا سخت بندوبست، ملک میں جاری انتہائی اہم عالمی کانفرنس کے تناظر میں کسی ہنگامے کی اجازت نہیں دی جائے گی

About Aftab Ahmed

Check Also

عائشہ ظفر آج بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں پاکستان اے کی قیادت کریں گی

عائشہ ظفر، جنہوں نے پاکستان ویمنز ٹیم کی نمائندگی 32 ون ڈے اور 26 ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے