google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ای سی سی کے آج کے اجلاس میں صرف تیکنیکی اضافی گرانٹس کی منظوری - UrduLead
پیر , اپریل 7 2025

ای سی سی کے آج کے اجلاس میں صرف تیکنیکی اضافی گرانٹس کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کا اجلاس پیر کے روز وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا،

اجلاس کے دوران ECC نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے جاری منصوبوں اور اقدامات کے لیے متعدد تکنیکی ضمنی گرانٹس (TSGs) کا جائزہ لیا اور منظوری دی۔

کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے آغاز کے ساتھ ہی آئندہ تکنیکی ضمنی گرانٹس کے اجرا کو مثر اور وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بنانے کے لیے قریبی نگرانی میں رکھا جائے گا۔

اجلاس کی اہم منظوریوں میں کمیٹی نے فنانس ڈویژن کے لیے مالی سال 2024-25 کے لیے گرانٹس، سبسڈیز اور دیگر اخراجات کو پورا کرنے کے لیے فنانس ڈویژن کو 9 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی۔

وزارت انسانی حقوق کی تجویز پر نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے لیے 5 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کے لیے 23.434 ارب روپے کی منظور ی دی جس میں سے 23.20 ارب روپے صوبوں کا حصہ جبکہ 62 کروڑ 23 لاکھ 60 ہزار روپے وفاقی حصہ ہیں۔

یہ فنڈز دو سال سے کم عمر کے 80 لاکھ سے زائد بچوں کو 12 ویکسین سے بچا والی بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگانے کے لیے استعمال ہوں گے، جو کہ پاکستان کے جاری صحت عامہ کے عزم کا حصہ ہے۔

“نیشنل فورینزک ایجنسی میں تبدیلی” کے منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے 1.06 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی، تاکہ یہ منصوبہ 30 جون 2025 تک مکمل کیا جا سکے۔

کمیٹی نے ان سرکاری عمارات کی مرمت و بحالی کے لیے 26 کروڑ 48 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی جو پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (PAK-PWD) سے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) کو منتقل کی گئی ہیں۔

سی ڈی اے کو ہدایت دی گئی کہ ان فنڈز کا موثر اور بہترین استعمال یقینی بنایا جائے۔

وفاقی دارالحکومت میں ایک 1000 بستروں پر مشتمل جدید تعلیمی میڈیکل سینٹر کے قیام کے لیے جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کمپنی کو 3.57 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی، جس میں تحقیق، تعلیم اور طبی شعبہ جات کے مراکز شامل ہوں گے۔

وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی تجویز پر دانش ایجوکیشن ٹرسٹ کے لیے 54.5 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی، تاکہ ملک بھر کے کم مراعات یافتہ طلبا کو اعلی معیار کی تعلیم فراہم کی جا سکے اور تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی یقینی بنائی جا سکے۔

آخر میں ای سی سی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی فلاحی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، اور اہم شعبہ جات جیسے صحت، تعلیم، اور فورینزک خدمات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، اور ان منصوبوں کے لیے مختص وسائل کے مثر استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بریک تھرو ہو لیکن فیصلہ عمران خان کا ہی مانا جائے گا: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خواہش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے