google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ویمن ورلڈ کپ: خواتین کرکٹ ٹیمیں پاکستان پہنچنا شروع - UrduLead
ہفتہ , اپریل 5 2025

ویمن ورلڈ کپ: خواتین کرکٹ ٹیمیں پاکستان پہنچنا شروع

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کا مشن لئے خواتین کرکٹ ٹیمیں پاکستان پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔

تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اورآئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیمیں لاہور پہنچ گئی، تینوں ٹیموں کو سخت سیکورٹی حصارمیں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا، ٹیم موومنٹ کے وقت روڈ پرہرقسم کی ٹریفک کومعطل کر دیا گیا۔

آئی سی سی ویمن کوالیفائی راؤنڈ 9 اپریل سے شروع ہوگا، کوالیفائی راؤنڈ میں 6 ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، ویسٹ انڈیز، اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اورمیزبان پاکستان قسمت آزمائیں گی۔

کوالیفائی راؤنڈ قذافی اسٹیڈیم اورایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلا جائیگا، ایل سی سی اے پہلی مرتبہ کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، راؤنڈ کی ٹاپ دو ٹیمیں آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔

تھائی لینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ تک پہنچنے کی جدو جہد کا آغاز 10 اپریل کو کرے گی۔ایونٹ کا فائل 19 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نیوز ی لینڈ کے 141رنز پر تین کھلاڑی آوٹ

ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے