google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سارہ خان اور فلک شیر نے نور کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے - UrduLead
جمعہ , اپریل 4 2025

سارہ خان اور فلک شیر نے نور کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ سارہ خان اپنی شاندار اداکاری اور باوقار شخصیت کے باعث مداحوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتی ہیں۔

ان کی فلک شبیر سے شادی اور بیٹی الیانہ کے ساتھ خوبصورت لمحات نے انہیں شوبز کی سب سے پسندیدہ جوڑیوں میں شامل کر دیا ہے۔

حال ہی میں سارہ خان اور فلک شبیر نے نجی ٹی وی کے عید اسپیشل شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سارہ کی بہن نور کے ساتھ اپنے گہرے تعلق پر دل چھو لینے والی گفتگو کی۔

سارہ خان نے کہا کہ نور ہر جگہ ہمارے ساتھ جاتی ہیں، اگر وہ کسی پروجیکٹ پر کام نہ کر رہی ہوں تو ہمیشہ میرے ساتھ ہوتی ہیں، میں اپنی بہن نور کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی شوٹنگ کے باعث الیانہ کو نور کے پاس چھوڑنے کا سوچا، میں نے کہا کہ الیانہ کا خیال رکھ لینا، تو اس نے کہا کہ ٹھیک ہے لیکن یا تو گود لینے کے کاغذات پر دستخط کرو یا مجھے شوٹ کی آدھی رقم دے دو، میں نہیں جانتی کہ نور کی شادی کے بعد میں کیا کروں گی، کیونکہ وہ میری سب سے بڑی سہارا ہے۔

اس موقع پر فلک شبیر نے بھی ہنستے ہوئے کہا کہ ہم نور کو کسی اسٹار کی طرح نہیں دیکھتے، بلکہ ہم تو اسے نینی (nanny) سمجھتے ہیں کیونکہ ہم اس سے کافی کام لیتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ میری دُعا ہے کہ اللّٰہ اسے ویسی ہی بیٹیاں عطاء کرے جیسی وہ خود ہے، اس کے پاس کئی رشتے آئے ہیں اور وہ ایک پرفیکشنسٹ اور بہترین گھریلو خاتون ہے، جو واقعی ایک شہزادے کی حق دار ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایشیا کپ: پاکستان سمیت چھ ٹیموں کی شرکت کی تصدیق

ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے ایشیا ہاکی کپ کے میزبان کا باقاعدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے