google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مداح ان کی ذاتی زندگی کو آن اسکرین جوڑیوں سے الگ رکھیں: دنانیر - UrduLead
جمعہ , اپریل 4 2025

مداح ان کی ذاتی زندگی کو آن اسکرین جوڑیوں سے الگ رکھیں: دنانیر

اداکارہ اور ٹک ٹاکر دنانیر مبین نے اداکار احد رضا میر سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

دانیر مبین اور احد رضا میران دنوں اپنے کامیاب ڈرامے ’میم سے محبت‘ کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں تاہم اس ڈرامے کے آتے ہی آن اسکرین جوڑی کو لوگوں نے حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے سے جوڑنا شروع کردیا ہے۔

حال ہی میں دنانیر نے گریجویشن مکمل کیا جس پر احد رضا میر کے والد سینئر اداکار آصف رضا میر نے انہیں میٹھائی کا ٹوکرا بطور تحفہ پیش کیا جبکہ احد نے انہیں ڈرامے کے سیٹ پر نوٹوں کا ہار پہنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور صارفین اسے ان کا رشتہ پکا ہونے کا جشن سمجھ بیٹھے

حال ہی میں ایک انٹرویو میں دنانیر مبین نے احد رضا میر سے شادی کی ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ان کے گریجویشن مکمل کرنے کا ایک چھوٹا سا جشن تھا اور احد رضا میر کی والدہ نے ان کیلئے گھر سے گوشت پکا کر بھی بھیجا تھا۔ جبکہ احد اور ان کے والد آصف رضا میر سیٹ پر ان کے لیے ہار لے کر آئے تھے۔

دانیر مبین نے کہا کہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور انہیں اچھا لگتا ہے کہ لوگ ان کے کرداروں کو اس قدر پسند کرتے ہیں لیکن وہ چاہتی ہیں کہ مداح ان کی ذاتی زندگی کو ان کی آن اسکرین جوڑیوں سے الگ رکھیں۔

دنانیر کا مزید کہنا تھا کہ ناظرین کو سمجھنا چاہیے کہ وہ ایک اداکار ہیں اور وہ ایک ایسا کردار ادا کر رہی ہیں جو ان کی اصل زندگی سے بہت دور ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ابھی ان کی شادی نہیں ہوئی ہے: انمول بلوچ

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی شادی کے حوالے سے میڈیا اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے