چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو اورآصف زرداری نے نامزد وزیر اعظم شہباز شریف اور اسپیکر ایاز صادق کی نامزدگی کی توثیق کر دی ہے
شہباز شریف کی طرف سے بدھ کو مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اعزاز میں دیئے عشائیے میں بلاول بھٹونے پیپلزپارٹی کی طرف سے غلام مصطفی شاہ کا نام ڈپٹی اسپیکر شپ کے امیدوار کے طور پر نامزد کردیا ہے
نئی حکومت کے سامنے چارٹر برائے معیشت، قومی اتفاق رائے، انتخابی اور عدالتی اصلاحات پر عملدرآمد کرنے کی تجاویز پیش کردیں،
عشایئے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبا ل نے کہا کہ ہم مل کرعوامی مسائل حل کریں گے محاذ آرائی ملک کے لئے زہر ہے اپوزیشن کی مثبت تنقید کو برداشت کریں گے
پیپلزپارٹی کے سید نوید قمر نے کہا ہے کہ ہم اکٹھے مل کر تمام اتحادی ووٹ دیں گیہم سب مل کر چلیں گے سب کو آن بورڈ لے کر چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف قومی مصالحت کرنا ہیمشترکہ ایجنڈا بنائیں گے،
مسلم لیگ(ق)کے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ سب جماعتیں معیشت کی بہتری پر فوکس چاہتی ہیں
استحکام پاکستان پارٹی کے علیم خان نے کہا کہ تمام اتحادیوں نے مل کر امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا ہیمصطفی کمال نے کہا کہ سب مل کر ملک کو آگے بڑھائیں۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں موجود دیگر جماعتوں سے رابطوں کیلئے ایک چھ رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جس سے آج ہی مولانا فضل الرحمن سے رابطے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔