google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ُپی ایس ایل 10 کا آفیشل ترانہ جاری - UrduLead ُپی ایس ایل 10 کا آفیشل ترانہ جاری
جمعرات , اپریل 3 2025

ُپی ایس ایل 10 کا آفیشل ترانہ جاری

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 2025 کے لیے بے حد منتظر سرکاری ترانہ، جس کا عنوان “ایکس دیکھو” ہے آج بدھ کو ریلیز کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق، یہ ترانہ پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا

یہ پرجوش ترانہ معروف گلوکار علی ظفر، طلحہ انجم، نتاشا بیگ اور ابرار الحق کی آواز میں پیش کیا ہے

اگرچہ علی ظفر اور طلحہ انجم پہلے بھی پی ایس ایل کے ترانوں میں اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں، لیکن نتاشا بیگ اور ابرار الحق کے لیے یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ پی ایس ایل کے ترانے کا حصہ بنے

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سلمان نصیر نے بتایا کہ اس سال کے ترانے کا مقصد لیگ کے دس سال مکمل ہونے کی کامیابی کا جشن منانا ہے۔

انہوں نے کہا:”اس سال کے ترانے کا وژن پی ایس ایل کے دس سال مکمل ہونے کے سنگ میل کو منانا ہے۔

“انہوں نے مزید کہا:”ترانے کو ایکس دیکھو کا نام دیا گیا ہے، جو پی ایس ایل کی گزشتہ دہائی کی کامیابیوں پر فخر کی علامت ہے۔”

پی ایس ایل 10 کا شیڈول

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا دسواں ایڈیشن 11 اپریل بروز جمعہ سے شروع ہوگا، جہاں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ دو بار کی فاتح لاہور قلندرز سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یہ میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک جاری رہیں گے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ 13 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں دو ایلیمینیٹرز اور فائنل بھی شامل ہے۔

مزید برآں، ایک نمائشی میچ بھی پشاور میں میزبان ٹیم پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا، تاہم اس کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، کیونکہ پہلے 8 اپریل پر غور کیا گیا تھا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچز کی میزبانی کرے گا، جن میں پہلا کوالیفائر 13 مئی کو ہوگا، جب کہ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 5، 5 میچز کھیلے جائیں گے۔

اس کے علاوہ، ٹورنامنٹ میں تین ڈبل ہیڈر(ایک دن میں دو میچز)بھی شامل ہوں گے، جن میں سے دو ہفتے کے روز اور ایک یکم مئی(یوم مزدور)پر کھیلا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے