google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سنڈے کو کافی کے لیے نہ جاتا تو میری شادی ماہین سے نہیں ہوسکتی تھی: شہریار منور - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

سنڈے کو کافی کے لیے نہ جاتا تو میری شادی ماہین سے نہیں ہوسکتی تھی: شہریار منور

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے اہلیہ و اداکارہ ماہین صدیقی سے پہلی ملاقات کا دلچسپ احوال مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ یوں تو ماہین سے 4 یا 5 سال پہلے ہدایت کار عاصم رضا کے گھر پر ملاقات ہوئی تھی لیکن اس کے بعد ہم بس دوست تھے۔

اداکار کے مطابق محبت کی اصل داستان تقریباً ڈیرھ برس قبل اس وقت شروع ہوئی جب ایک سنڈے ان دونوں کی ملاقات کافی پر ہوئی۔

انہوں نے بتایا ماہین صدیقی کے ساتھ ناشتے پر ہونے والی ملاقات کب ڈنر میں تبدیل ہوئی پتہ ہی نہیں چلا۔

ان کا کہنا ہے کہ صبح سے شام، تقریباً 8 سے 9 گھنٹے کا وقت اتنی جلدی گزر گیا کہ معلوم ہی نہیں چلا، تو اس وقت مجھے احساس ہوا کہ ماہین وہی ہیں جن کے ساتھ میں اپنی پوری زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔

شہریار منور نے ایک زور دار قہقہہ لگاتے ہوئے بتایا کہ اگر میں اس روز سنڈے کو کافی کے لیے نہ جاتا تو میری شادی ماہین سے نہیں ہوسکتی تھی کیونکہ اس کافی ڈیٹ کے بعد میں نے جلد ہی ماہین کو اپنے والدین سے ملوایا اور پھر ڈیڑھ سال بعد ہم دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان پرعائد 29 فیصد ٹیرف ہندوستان اور افغانستان سے زیادہ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت درجنوں ممالک پر کئی سالوں سے غیر منصفانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے