google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے: شرجیل میمن - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے: شرجیل میمن

صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں وہ نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ان کے بیرون ملک منتقل ہونے کی تردید کردی ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے واضح کیا کہ صدر زرداری کو دبئی منتقل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشااللہ صدر آصف علی زرداری جلد مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف زراری کو انفیکشن اور تیز بخار کی وجہ سے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ جہاں صدر مملکت کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیر کو نواب شاہ میں نماز عید ادا کی تھی۔ طبیعت کی ناسازی کے باعث انہوں نے ملنے کے لیے آنے والوں سے ملاقات بھی نہیں کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرآصف علی زرداری کا علاج ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی جاری ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری سے فون پر رابطہ کیا۔ وزیرِاعظم نے صدر مملکت سے ان کی خیریت معلوم کی۔

وزیرِاعظم نے صدر مملکت کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی آپ کو جلد صحت کاملہ عطا کریں، پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم کو فون کیا۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی خیریت معلوم کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے صدرمملکت کی خیریت دریافت کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے صدرکے لئے نیک تمناؤں کا اظہارِ کیا اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا کریں، پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سنڈے کو کافی کے لیے نہ جاتا تو میری شادی ماہین سے نہیں ہوسکتی تھی: شہریار منور

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے