google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ایس ایل 10 کے ترانے کے لیے انتظامیہ کا علی ظفر کی خدمات حاصل - UrduLead
پیر , مارچ 31 2025

پی ایس ایل 10 کے ترانے کے لیے انتظامیہ کا علی ظفر کی خدمات حاصل

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ترانے کے لیے انتظامیہ نے معروف گلوکار کی خدمات حاصل کر لیں۔

پی ایس ایل سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے۔ جو 18 مئی تک جاری رہے گا۔ یہ ایونٹ کراچی، لاہور، ملتان اور رولپنڈی میں منعقد ہو گا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل کے ترانے کا شدت سے انتظار ہے۔ جس کے لیے انتظامیہ کی جانب سے معروف گلوکار علی ظفر کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر پی ایس ایل 10 کے ترانے کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں علی ظفر کو نقاب میں دیکھا جا سکتا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے ترانے کے نام کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ تاہم صرف یہ بتایا گیا ہے کہ جلد پی ایس ایل کا ترانہ علی ظفر کی آواز میں ریلیز کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر متعدد بار پی ایس ایل کا ترانہ گا چکے ہیں۔ اور گزشتہ سیزن میں بھی پی ایس ایل کا ترانہ “کھل کے کھیل” میں انہوں نے ہی آواز کا جادو جگایا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے