نگراں حکومت نے اپنے دور میں 152ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس سسٹم میں داخل کی
جس کا مطلب یہ ہوا کہ درآمدی آر ایل این جی پر انحصار کم ہوگیا ہے ۔ اس سے ماہانہ 4کروڑ20لاکھ ڈالرز کا ماہانہ قیمتی زرمبادلہ بچے گا۔ ہر ماہ ڈیڑھ کارلو آرایل این جی کی بچت ہوگی۔
یہ بات ذہن نشین رکھنا ہوگی رواں سال دو کروڑ 80لاکھ ڈالرز لاگت سے 280ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس سسٹم میں داخل کی جائے گی جس سے درآمدی گیس پر انحصار مزید کم ہوجائے گا۔
وزارت توانائی کے ایک سینئر افسر کے مطابق 22کنویں کھودے گئے، 6 میں گیس دریافت ہوئی ہے۔