google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وزارت خزانہ نے رواں ماہ مہنگائی میں کمی جبکہ اپریل میں مہنگائی میں اضافےکا خدشہ - UrduLead
پیر , مارچ 31 2025

وزارت خزانہ نے رواں ماہ مہنگائی میں کمی جبکہ اپریل میں مہنگائی میں اضافےکا خدشہ

وزارت خزانہ نے فروری کے مقابلے مارچ میں مہنگائی میں اضافے کے تخمینے پرنظرثانی کرتے ہوئے رواں ماہ مہنگائی میں کمی کی توقع ظاہرکی ہے تاہم اپریل میں مہنگائی میں اضافےکا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں مارچ کے لیے مہنگائی کے تخمینے پر نظرثانی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ مارچ میں مہنگائی ایک سے ڈیڑھ فیصد کے درمیان رہنےکی توقع ہے، اس سے پہلے گزشتہ ماہ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ میں وزارت خزانہ نے مارچ کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 3 سے 4 فیصد کے درمیان لگایا تھا، وزارت خزانہ نے پہلے مارچ میں مہنگائی تھوڑی بڑھنےکے امکانات ظاہر کیے تھے۔

اپریل میں مہنگائی بڑھ کر 2 فیصد سے 3 فیصد کے درمیان رہنےکا خدشہ ہے، ملک میں فروری 2025 میں مہنگائی 1.52 فیصد رکارڈ کی گئی تھی اور جولائی تا فروری کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 5.85 فیصد تھی جبکہ جولائی تا فروری سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 28 فیصد سے کم ہوکر 5.9 فیصد پرآگئی۔

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات میں اضافہ ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھ گئی ہے، رواں مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔

جولائی تا فروری ترسیلات زر میں 32.5 فیصد اور برآمدات میں 7.2 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ درآمدات 11.4 فیصد بڑھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2024 سےفروری 2025 کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 41 فیصد کا اضافہ ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ جولائی تا فروری میں 69 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 18 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 11 ارب 15 کروڑ ڈالرز ہوگئے اور ایف بی آر محصولات میں جولائی تا فروری25.9 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ رواں مالی سال کے دوران نان ٹیکس آمدنی میں 75.8فیصد کا اضافہ ہوا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے