google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وہ بھی مسلمان ہیں، روزہ رکھتی اور نماز پڑھتی ہیں: منال خان - UrduLead
پیر , مارچ 31 2025

وہ بھی مسلمان ہیں، روزہ رکھتی اور نماز پڑھتی ہیں: منال خان

مقبول اداکارہ منال خان نے تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی مسلمان ہیں، وہ بھی روزہ رکھتی اور نماز پڑھتی ہیں۔

منال خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں سر پر دوپٹے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو میں بتایا کہ ابھی ابھی انہوں نے نماز پڑھی تو سوچا کہ وہ لوگوں کو دکھاتی ہیں کہ وہ بھی نماز پڑھتی ہیں۔

منال خان نے ویڈیو میں مزید کہا کہ ان کی جانب سے ایک روز قبل شیئر کی گئی ویڈیو کو بہت پسند کیا گیا، ان کی تعریفیں کی گئیں لیکن ساتھ ہی میں ان سے سوالات بھی کیے گئے۔

اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے سوالات کے بعد ہی انہوں نے ویڈیو بنائی اور سوچا کہ لوگوں کو دکھائیں کہ وہ نماز بھی پڑھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نماز کی ادائیگی کے بعد اپنے لیے اور دوسرے لوگوں کے لیے بھی دعائیں کیں۔

منال خان نے تنقید کرنے والے اور سوالات پوچھنے والے افراد کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم بھی مسلمان ہیں، ہم بھی روزے رکھتے ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم لوگ بھی نماز پڑھتے ہیں، ہم بھی مسلمان ہی ہیں۔

منال خان کی جانب سے تنقید کرنے والوں کے لیے شیئر کی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے ان پر تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے منال خان کو مشورہ دیا کہ وہ ایسے منفی سوالات کرنے والے افراد کو نظر انداز کرکے اپنی زندگی سکون سے گزاریں۔

منال خان کی جانب سے ہم بھی مسلمان ہیں اور نماز پڑھتے ہیں کی ویڈیو شیئر کیے جانے سے قبل انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے ماہ رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کی خواہش ظاہر کی تھی۔

عمرے کی ادائیگی کی خواہش کی ویڈیو پر بعض صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں اداکاری کے ساتھ ساتھ مذہبی باتیں کرنے کے طعنے بھی دیے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے