
ملک بھر میں یومِ پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا،
وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ نماز فجر میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
ملک بھر میں’’یوم پاکستان‘’ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا،
فضا پاک فوج کے جوانوں کے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، مساجد میں وطن عزیز کی سالمیت اور ترقی وخوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، پاک فضائیہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔
تقریب میں سول اور عسکری حکام بھی شریک ہوئے، جبکہ ایئر وائس مارشل اخترعمران سدوزئی مہمان خصوصی تھے، ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی نے پریڈ کا معائنہ کیا، ایئر فورس اور رینجرز کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔
لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں شاندار لیزر شو
یوم پاکستان کے موقع پر لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں شاندار لیزر شو کا اہتمام کیا گیا۔ مینار پاکستان قومی پرچم کے رنگوں سے جگمگا اٹھا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے یوم پاکستان کو بھرپور انداز میں منانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ۔
گریٹر اقبال پارک میں سبز اور سفید روشنیوں کے امتزاج سے مینار پاکستان کو نہایت خوبصورت انداز میں سجایا گیا ۔ خوبصورت مناظر کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد اُمڈ آئی ۔
لیزر شو کے ساتھ ملی نغمے بھی شرکا کا لہو گرماتے رہے ۔ ڈائیریکٹر جنرل پی ایچ اے کا کہنا تھا تیئس مارچ تجدید عہد وفا کا دن ہے ۔ اسے بھرپور انداز میں منائیں گے۔ لیزر شو دو روز تک جاری رہے گا۔