google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0  نادیہ حسین بینک فراڈ کیس میں طلب - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

 نادیہ حسین بینک فراڈ کیس میں طلب

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کو فراڈ کیس میں طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی جانب سے کیے گئے فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے نے 55 صفحات پر مشتمل کیس کا عبوری چالان جمع کروا دیا، کیس میں ایک ملزم عاطف خان گرفتار جبکہ ایک ملزم فیصل محمود شیخ ضمانت پر ہے۔

عدالت میں جمع کروائے گئے عبوری چالان میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کے بینک اکاؤئنٹس سے فائدہ اٹھانے والوں میں ان کی اہلیہ و اداکارہ نادیہ حسین کے سیلون کا اکاؤنٹ بھی شامل ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق نادیہ حسین نے مبینہ طور پر اپنے 2 سیلون کے لیے بینک فراڈ کے فنڈز استعمال کیے تھے۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ عاطف خان کے 2 الگ الگ اکاؤنٹس کے ذریعے سیلون کے اکاؤنٹس میں 2 کروڑ 64 لاکھ روپے منتقل کیے گئے۔

چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم عاطف خان کے بینک اکاؤنٹس ٹرانسفر سے فائدہ اٹھانے والوں کو تحقیقات کے لیے بلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ چالان کے متن کے مطابق ملزم نے کمپنی فنڈز سے خریدے گئے شیئرز سے 31.47 ملین کے ڈیویڈنڈ ذاتی بینک اکاؤنٹ میں جمع کروائے تھے اور ذاتی ٹریڈنگ کے لیے تھرڈ پارٹیز سے مختصر دورانیے کے لیے 65 کروڑ روپے کے فنڈز حاصل کیے تھے۔

ملزم نے کمپنی اکاؤنٹس کے ذریعے فنڈز مارک اپ کے ساتھ واپس کیے اور ملزم کی جانب سے کمپنی کو واجب الادا رقم 54 کروڑ روپے ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے