google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 معین خان اپنے بیٹے کی آواز پہچاننے سے قاصر رہے - UrduLead
پیر , مارچ 31 2025

معین خان اپنے بیٹے کی آواز پہچاننے سے قاصر رہے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی معین خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

اس ویڈیو میں معین خان کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

زیرِ گردش ویڈیو میں معین خان، ان کی اہلیہ اور میزبان جویریہ سعود ایک ساتھ کچن میں کھڑے دلچسپ موضوعات پر بات کر رہے ہیں۔

اس دوران شو کی انتظامیہ نے سابق قومی وکٹ کیپر اعظم خان کی لائیو کال لی۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اعظم خان اپنے والد کرکٹر معین خان سے بات کرنا چاہ رہے ہیں جبکہ معین خان اپنے بیٹے کی آواز پہچاننے سے قاصر نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ اعظم خان لائیو شو میں کال کر کے میزبان سے کہہ رہے ہیں کہ جس کو آپ نے شو میں مدعو کیا ہے وہ (معین خان) مجھے بہت اچھی طرح جانتے ہیں جبکہ کال کے دوران معین خان حیران اور تذبذب کا شکار نظر آئے۔

والد کی جانب سے نہ پہچانے جانے پر اعظم خان نے کہا کہ بابا! یہ میں ہوں، اس پر بھی معین خان نہ سمجھ پائے کہ کالر کون ہے۔

بعد ازاں شو کے دوران اعظم خان کی جانب سے بات کرنے پر ان کی والدہ نے تکا لگایا کہ یہ ان کا بیٹا اعظم خان ہے۔

اس دوران شو کی میزبان، معین خان اور ان کی اہلیہ قہقہے مار کر ہنس پڑے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے