google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک بھر میں لاکھوں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے - UrduLead
پیر , مارچ 31 2025

ملک بھر میں لاکھوں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے

رمضان المبارک کا آخری عشرہ آج شروع ہوگیا، ملک بھر میں لاکھوں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے۔

ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے، رمضان المبارک کا آخری عشرہ آج شروع ہوگیا جبکہ شب قدر کو تلاش کرنے کے لیے آج 21 ویں شب کو شب بیداری بھی کی جائے گی۔

آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات پیش کریں گے۔ متعفکین شوال کا چاند نظر آنے تک حالت اعتکاف میں رہیں گے۔

اطلاعات کے مطابق ملک بھر کی بڑی مساجد میں اعتکاف کے خواہش مندوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہوتی ہے۔ دیگر شہروں سے متعدد متکفین اعتکاف کی نیت سے لاہور داتا دربار کی مسجد میں بھی پہنچے ہیں تاہم داتا دربار میں 2 ہزار سے زائد خوش نصیب اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔

معتکفین کے تصویر اور کوائف والے آئی ڈی کارڈ بنائے جائیں گے، کارڈ کے بغیر کسی بھی معتکف کو اعتکاف ہال جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ معتکفین کےلئے سحری و افطاری کے انتظامات مخیر حضرات کی جانب سے کیا گیا ہے۔ فورڈ اتھارٹی کی ٹیمیں باقاعدہ کھانے پینے کی چیزوں کی چیکنگ کریں گی۔

معتکفین کی سہولت کےلئے اعتکاف ہال میں باقاعدہ میڈیکل کیمپس قائم کیے جائیں گے اور طبی عملہ چوبیس گھنٹے موجود ہوگا۔ دربار شریف کے داخلہ و باہر نکلنے والے راستوں پر کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی۔ جامع مسجد داتا دربار میں باقاعدہ طور پر کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے