google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 یونائیٹڈ نے کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

یونائیٹڈ نے کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 15ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ 

نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے اس میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 166 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو نے 82 رنز کی اننگز کھیل کر میچ کراچی کنگز سے دور کردیا۔ 

انہوں نے ایلکس ہیلز کے ساتھ پہلی وکٹ پر 108 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ ہیلز 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ 

عماد وسیم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تاہم آغا سلمان نے 25 اور شاداب خان نے 10 رنز بنا کر پویلین اپنی ٹیم کو 7 وکٹوں سے جیت دلوائی۔ 

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی، تبریز شمسی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔  

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ 

کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہ تھا، پہلی وکٹ 17 کے مجموعے پر گری، جہاں ٹم سیرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

دوسری وکٹ پر کپتان شان مسعود اور لوئیس ڈی پلوئی کے درمیان 40 رنز کی پارٹنرشپ بنی، 54 کے مجموعے پر ڈی پلوئی 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔  

شان مسعود اور شعیب ملک نے ٹیم کا اسکور 73 پر پہنچایا جہاں دونوں کھلاڈی بالترتیب27 اور 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ 

کراچی کنگز کو 5 واں نقصان 89 پر اٹھانا پڑا جب نسیم شاہ نے محمد نواز کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ 

چھٹی وکٹ پر کیرون پولارڈ اور عرفان خان نے ٹیم کو 165 کے ٹوٹل تک پہنچا دیا۔ پولارڈ 28 گیندوں پر 48 جبکہ عرفان 22 گیندوں پر 27 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم، نسیم شاہ، حنین شاہ اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ لی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو کو فتح گر اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ٹی 20 اسکواڈ کو نیا خون فراہم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی …