google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حسن نواز کی محنت رنگ لے آئی: والدین - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

حسن نواز کی محنت رنگ لے آئی: والدین

ان کا تعلق لیہ سے ہے ،وہاں سے لوگ پاکستان کیلئے کھیلنے کا خواب دیکھتے ہیں

نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20میچ کے ہیرو حسن نواز کے والدین نے بیٹے کی شاندار پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نواز کی محنت رنگ لے آئی۔

حسن نواز کے والد کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے باوجود حسن نواز نے اپنے سفر میں ہمت نہیں ہاری انہوں نےلیہ کے پسماندہ علاقے کوٹلہ حاجی شاہ سے اپنا سفر شروع کیا، بیٹے کی عمدہ کارکردگی پربہت خوش اور اپنے رب کے شکرگذارہیں۔

حسن نواز کی والدہ نے کہا کہ اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو ان کی ہی نظر نہ لگ جائے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں 44 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھلینے اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئےحسن نواز نے کہا کہ وہ اپنی سنچری اپنے والد کے نام کرتے ہیں جو ہمیشہ ان کیلئے دعا کرتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار اننگ کھلینے پر حسن نواز  پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے جبکہ انہوں نے بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے والے پاکستانی کرکٹر ہونے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ میچ حسن نواز کے کرئیر کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تھا۔

حسن نواز کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق لیہ سے ہے ،وہاں سے لوگ پاکستان کیلئے کھیلنے کا خواب دیکھتے ہیں۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 100سے 150روپے پاکٹ منی ملتی تھی ،اپنی پاکٹ منی سے گاؤں کے لڑکوں کے ساتھ ٹیپ بال کھیلتا تھا ،لیہ کے کرکٹ کلب میں ہارڈ بال کرکٹ سے پریکٹس شروع کی۔

لیہ کےکلب میں صرف سردیوں میں چار پانچ مہینے کرکٹ ہوتی تھی،لیہ سے اسلام آباد آکر کلب سے کھیلنا شروع کیا،ایک سال انڈر 19 کرکٹ کھیلی، پھر ناردرن اور پی ایس ایل ٹیم کی نمائندگی کی۔

خیبرپختونخوا کیخلاف ڈبیو میچ میں 45رنز کی اننگز کھیلی،کے پی ایل میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ا سٹارز کیساتھ کھیل کر بہت اچھا لگا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاداب خان نے میری کافی مدد کی اور حوصلہ بڑھایا،شعیب ملک کو فالو کرتا تھا ان کی فٹنس اور کرکٹ بہت اچھی لگتی تھی،محمد عامر میرے ہمیشہ سے فیورٹ بالر رہے ہیں ان کیخلاف کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوا۔

ٹیم میں شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد علی کافی اچھے بالر ہیں،میری فیملی میں کرکٹ کوئی نہیں دیکھتا تھا،جب میرے میچز ٹی وی پر آنا شروع ہوئے توسب نے دیکھنا شروع کیا۔

میرا بھائی مجھے کہا کرتا تھا کہ پڑھائی کیلئے جا نا ہے،کرکٹ کھیلنا شروع کی تو پڑھائی بیچ میں رہ گئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے