google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نادیہ حسین بھی فراڈ سے حاصل رقم کی بینیفیشری - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

نادیہ حسین بھی فراڈ سے حاصل رقم کی بینیفیشری

ماڈل نادیہ حسین بھی فراڈ سے حاصل رقم کی بینیفیشری نکلی۔ نادیہ حسین کے سیلون کے اکاؤنٹس میں دوکروڑ 64 لاکھ روپے سے زائد کی رقم منتقل کی گئی۔

وفاقی تحقیقاتی ایجسنی (ایف آئی اے) نے عید کے بعد نادیہ حسین کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، نادیہ حسین کو ایک یا دو روزمیں پیشی کانوٹس جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان نجی بینک کے ذیلی ادارے میں مالی بے ضابطگی کرنے کے الزام میں ایف آئی اے کی حراست میں ہیں اور ان سے اس سلسلے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کے خلاف تحقیقات کی گئیں اور انکوائری میں یہ بات ثابت ہوئی کہ ملزم عاطف محمد خان نے نجی بینک کے ذیلی ادارے میں بطور سی ای او اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے تقریباً 54 کروڑ روپے کی خرد برد کی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے