google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 تیسرا ٹی 20: پاکستان کی 9 وکٹوں سے جیت - UrduLead
پیر , مارچ 31 2025

تیسرا ٹی 20: پاکستان کی 9 وکٹوں سے جیت

جیت میں حسن نواز کی سنچری جبکہ سلمان آغا نے 51رنز

تیسرے ٹی 20میچ میں پاکستان نے میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا ، جیت میں حسن نواز کی سنچری جبکہ سلمان آغا نے 51رنز شامل ہیں

نیوزی لینڈ کے 205رنز کے ہدف میں پاکستان نے میچ 9وکٹوں سے جیت لیا ، پاکستان نے سکور 16ویں اوور میں پورا کرلیا

میچ میں حسن نواز105رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ سلمان آغا نے 51رنز بنائے

تیسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دے دیا، میزبان ٹیم کی جانب سے مارک چیپمین نے 44 گیندوں پر 94 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی،

حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی، عباس آفریدی اور ابرار احمد کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں۔

آکلینڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میں پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم 19.5 اوورز میں 204 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر حارث رؤف کے شاندار کیچ کی بدولت نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 3 رنز پر 3 رنز کے مجموعی اسکو پر گرگئی۔

تاہم میزبان ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 40 رنز بنائے جس کے بعد ٹم سیفرٹ 43 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر سلمان علی آغا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 98 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، جب ڈیرل مچل 17 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ جیمز نیشم 3 رنز بناکر عباس آفریدی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

مارک چیپمین نے 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 94 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی تاہم وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور 141 کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر شاداب خان کو کیچ تھما بیٹھے۔

نیوزی لینڈ کی چھٹی اور ساتویں وکٹ 164 کے مجموعی اسکور پر گری، مچل ہے اور کیلے جیمیسن کو ابرار احمد نے کلین بولڈ کیا۔

مچل بریس ویل 193 کے مجموعی اسکور پر 31 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، آؤٹ ہونے والے نویں کھلاڑی اش سوڈھی تھے جنہیں حارث رؤف نے محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا جبکہ جیکب ڈفی 2 رنز بناکر عباس آفریدی کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اہم میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں، محمد علی اور جہانداد خان کو ڈراپ کرکے ابرار احمد اور عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے