google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری - UrduLead
جمعہ , مارچ 28 2025

آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری

گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں پی اے سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

ایک سوال کے جواب میںگورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کیلیے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر ہے، رواں مالی سال کیلیے ترسیلات زر کا ہدف بڑھایا گیا ہے۔

گورنراسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے، جبکہ کرنٹ اکائونٹ خسارے کا ہدف بھی کم کیا گیا ہے۔

گورنراسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 7 سے 8 فیصد کے درمیان رہ سکتی ہے۔

اجلاس کے دوران آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ اقتصادی امور ڈویژن نے مالی سال 2022-23 میں ساڑھے 34 ارب روپے کے اضافی اخراجات کیے۔

اس پر سیکرٹری اقتصادی امور نے وضاحت دی کہ یہ اضافی اخراجات ایکسچینج ریٹ میں مسلسل تبدیلی کے باعث ہوئے، کیونکہ اس عرصے میں شرح تبادلہ تیزی سے تبدیل ہوتا رہا۔

اجلاس کے دوران جنید اکبر نے گورنر اسٹیٹ بینک سے اس معاملے پر وضاحت طلب کی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ وزارت خزانہ ایکسچینج ریٹ کی پیش گوئی کرتی ہے، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر، درآمدات اور برآمدات اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مالی سال 2022-23 کے دوران روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 28 فیصد کمی ہوئی تھی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے تجویز دی کہ حکومت کو ایکسچینج ریٹ کے حوالے سے تین ماہ اور چھ ماہ بعد کی پیش گوئی کرنی چاہیے، جس پر سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے کہا کہ یہ ایک اچھی تجویز ہے اور اس پر کام کیا جائے گا

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے