
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان کو گزشتہ جمعہ کے روز طلب کیا گیا تھا، تاہم وہ ذاتی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوئی تھیں۔ جمعے کے روز علیمہ خان کی جانب سے ان کے وکیل خالد یوسف چوہدری جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30کے تحت آئی جی آسلام آباد کی سربراہی میں بنائی کی گئی ہے۔ جے ائی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے رہنماؤں کے حوالے سے شواہد بھی موجود ہیں۔
جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد علیمہ خان واپس روانہ ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان سے جے آئی ٹی نے 2 گھنٹے تک سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوال و جواب کیے۔
علیمہ خان تیسری بار طلب کرنے کے بعد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں اور میڈیا سے کوئی بات کیے بغیر واپس روانہ ہو گئیں۔