
میکال ذوالفقارسے لائیو شو میں خاتون کالر نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔
میکال ذوالفقار، جو اپنی پرکشش شخصیت اور بے پناہ اداکاری کی وجہ سے کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، پاکستان کے معروف اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔
لندن میں پیدا ہونے والے میکال نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا، انہوں نے ابرار الحق کی میوزک ویڈیو سانو تیرے نال پیار ہوگیا سے شوبز میں قدم رکھا۔ اس کے بعد میکال نے درجنوں سپر ہٹ ڈراموں اور فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے معروف ڈراموں میں جیسی آپکی مرضی، دھوکہ دہی، پانی جیسا پیار، دریشہوار، دیارِ دل اور سنگت شامل ہیں۔
میکال نے نہ صرف پاکستان بلکہ بالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا، جہاں انہوں نے فلم بے بی (2015)، یو آر مائی جان (2011)، شوٹ آن سائٹ (2007) اور گاڈ فادر (2017) جیسے معروف منصوبوں میں کام کیا۔ اس کے علاوہ، ان کی شخصیت کا جادو اور کیریئر کی کامیابیاں انہیں شوبز کی دنیا کا اہم ستارہ بناتی ہیں۔
میکال کے والد پاکستانی سفیر اور والدہ برطانوی سفارتکار تھیں۔ ان کے والدین کی علیحدگی نے میکال کی زندگی پر گہرے اثرات ڈالے۔ میکال نے 2012 میں سارہ بھٹی سے شادی کی تھی، تاہم 2017 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی۔
میکال کی دو بیٹیاں ہیں، جن کی پرورش کو وہ اب اپنی زندگی کا مقصد سمجھتے ہیں۔ طلاق کے بعد میکال نے خود کو اپنی بیٹیوں کی پرورش کے لیے وقف کر دیا اور ابھی تک دوسری شادی نہیں کی۔
حال ہی میں میکال ذوالفقار نے ایک رمضان اسپیشل شو میں شرکت کی، جہاں ایک مداح نے لائیو کال کے ذریعے ان سے شادی کی پیشکش کی۔
کالر نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ک مجھے وہ بہت پسند ہیں! میں ان کی بہت بڑی فین ہوں اور میں ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں، لیکن مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ کیسے؟ براہ کرم مجھے بتائیں کہ میں ان سے شادی کیسے کر سکتی ہوں، کیونکہ میں واقعی ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔ ندا یاسر نے فوراً کال کاٹ دی اور میکال سے اس پر ردِ عمل دینے کو کہا۔
میکال نے جواب دیتے ہوئے مسکراتے ہوئے کہا، ایسی باتیں فون پر نہیں کی جاتیں۔ جب میں آپ سے ملوں گا، تب جواب دوں گا، لیکن میں خوش ہوں۔
میکال کے جواب نے اس غیر متوقع تجویز کو مزید ہنسی مذاق کا رنگ دے دیا، تاہم ندا یاسر نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں کیونکہ یہ رمضان کے مہینے کا اسپیشل شو ہے، نہ کہ ان کی عام ٹرانسمیشن۔