google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چھوٹے بھائی کی زندگی میں بڑا بھائی ہمیشہ ولن ہی ہوتا ہے: دانش نواز - UrduLead
پیر , مارچ 17 2025

چھوٹے بھائی کی زندگی میں بڑا بھائی ہمیشہ ولن ہی ہوتا ہے: دانش نواز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایتکار و اداکار دانش نواز نے اپنے بڑے بھائی یاسر نوار کو ڈرامے میں بطور ولن کاسٹ کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔

دانش نواز نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے نئے آنے والے ڈرامے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے ڈرامے میں  بڑے بھائی یاسر نواز کو بطور ولن کاسٹ کیا ہے۔

اداکار نے یاسر نواز کو بطور ولن کاسٹ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یاسر نواز لوگوں کی نظر میں ہیرو ہوں گے لیکن میری نظر میں وہ ولن ہی ہیں کیونکہ چھوٹے بھائی کی زندگی میں بڑا بھائی ہمیشہ ولن ہی ہوتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے تو ایسا لگتا تھا کہ میں گھر میں صرف بڑے بھائی کے کام کرنے کے لیے موجود ہوں، پھر جب میں نے خود کمانا شروع کیا تب کہیں مجھے گھر میں عزت ملنے لگی۔

دانش نواز نے مزید کہا کہ میرے بڑے بھائی بہت اچھے اور صاف گو انسان ہیں بالکل لحاظ نہیں کرتے موقع پر ہی بے عزتی کر دیتے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

چینی سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات سے قیمتوں میں کمی آنا شروع

وفاقی حکومت نے چینی سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات کیے ہیں، جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے