google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست - UrduLead
پیر , مارچ 17 2025

پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست

یوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 91 نز پر ڈھیر ہو گئی ، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 92 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 11 ویں اوور میں پورا کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 44 اور فن ایلن نے 17 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی بیٹنگ بری طرح فلاپ ہو گئی ، صرف 14 رنز پر پاکستان کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔

اوپنر محمد حارث اور حسن نواز صفر پر ، عرفان خان ایک رن جبکہ شاداب خان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4، کائل جیمیسن نے 3 اور اش سوڈھی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

چینی سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات سے قیمتوں میں کمی آنا شروع

وفاقی حکومت نے چینی سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات کیے ہیں، جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے