
اسلام آباد کے سیکٹر ایف-11 میں ایف آئی اے اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کال سینٹر پر چھاپہ مارا۔
یہ کارروائی سائبر کرائم سیل کی جانب سے کی گئی، جس میں دو درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق، مذکورہ کال سینٹر کے بین الاقوامی سطح پر فراڈ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایک فراڈ کال ایف-11 سینٹر سے کی گئی تھی۔
چھاپے کے دوران کچھ چینی باشندوں کے فرار ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق، حراست میں لیے گئے افراد کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے آفس منتقل کیا جائے گا، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔