google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایف آئی اے کا نادیہ حسین کو فیک کال کرنے والے کے خلاف تحقیقات شروع - UrduLead
جمعہ , مارچ 14 2025

ایف آئی اے کا نادیہ حسین کو فیک کال کرنے والے کے خلاف تحقیقات شروع

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے اداکارہ نادیہ حسین کو موصول ہونے والی کال سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق نادیہ حسین کو کال کرنے والے شخص سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ کال کرنے والے کا نمبر وہاڑی کے رہائشی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے اس نجی بینک کے ملازمین سے رابطہ کیا جہاں نادیہ حسین کے شوہر ملازم تھے۔ اس نمبر سے نجی بینک کے دیگر ملازمین سے بھی رقم کا تقاضہ کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق  بینک ملازمین کو دھمکی دی گئی کہ رقم نہ ملی تو کیس میں پھنسا دیا جائے گا۔ ملزم نے متعدد افراد کو کالز کے بعد اپنا نمبر بند کر دیا۔ 

نادیہ حسین کے گھر پر چھاپا

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے اداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپا مارا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی تین رکنی ٹیم نےچھاپا مارا ایف آئی اے کی ٹیم میں امیر کھوسو، ذیشان اعوان اور ارشد شامل ہیں۔

اداکارہ نادیہ حسین کا تصدیق کے بغیر فیک کال کو ڈائریکٹر ایف آئی اے سے منسوب کرکے بلیک میلنگ کے الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر ایف آئی اے پر بےبنیاد الزامات لگائے، سائبر کرائم ونگ نے نادیہ حسین کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا، نجی بینک میں مبینہ خورد برد کیس میں عاطف محمد خان گرفتار ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کی اہلیہ نادیہ حسین کو جعلساز نے رشوت کیلئے واٹس ایپ پر کال کی، کال میں جعلساز نے ایف آئی اے کے سینئر افسر کی تصویر بطور ڈی پی استعمال کی،

نادیہ حسین نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا جس پر انہیں جعلی کال سے آگاہ کیا گیا،

نادیہ حسین کو سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں شکایت درج کروانے کی ہدایات کی، کسی بھی فرد کو بغیر ثبوت کے بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین کےالزامات ادارےکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں، یہ عمل ملکی قوانین کے تحت سنگین جرم ہے۔

خیال رہے کہ نادیہ حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دعویٰ کیا تھا کہ مالی فراڈ کے الزام میں گرفتار ان کے شوہر کی ضمانت کیلئے ایف آئی اے افسر نے بھاری رشوت طلب کی۔

نادیہ حسین نے فراڈ فون کال کا سارا معاملہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردیا تھا۔

فراڈ کال کرنے والے کا نادیہ حسین سے کہنا تھا کہ آپ کے شوہر عاطف محمد خان کے تمام معاملات طے پاگئے، آپ رقم منتقل کردیں، کال کرنے والے نے نادیہ حسین کو ڈرانے کی کوشش بھی کی، کالر نے نادیہ حسین سے یہ بھی کہا کہ یہ بات آپ کے اور میرے درمیان رہنی چاہیے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات مکمل اور تمام امور طے

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات مکمل اور تمام امور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے