google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عامر خان کی اپنی گرل فرینڈ کا دنیا سے تعارف - UrduLead
جمعہ , مارچ 14 2025

عامر خان کی اپنی گرل فرینڈ کا دنیا سے تعارف

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کون ہیں اور کیا کرتی ہیں، تفصیلات سامنے آ گئیں۔

عامر خان نے اپنی پری برتھ ڈے میڈیا میٹ کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو دنیا سے ملوایا اور اپنی محبت کی کہانی اور گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔

عامر خان اور گوری پچھلے 25 سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں، لیکن ان کا رومانوی رشتہ گزشتہ 18 ماہ سے چل رہا ہے، گوری سپراٹ شادی شدہ تھیں اور ان کا ایک 6 سال کا بیٹا بھی ہے۔

گوری سپراٹ کا تعلق بینگلور سے ہے اور وہ وہیں پلی بڑھی ہیں، گوری کی والدہ ریتا سپراٹ بینگلور میں ایک بیوٹی سیلون چلاتی تھیں، گوری نے ابتدائی تعلیم بلیو ماؤنٹین اسکول سے حاصل کی۔

2004ء میں انہوں نے یونیورسٹی آف دی آرٹس لندن سے ایف ڈی اے اسٹائلنگ اور فوٹو گرافی کا کورس کیا۔

گوری ممبئی میں ایک معروف بیوٹی سیلون بی بلنٹ چلا رہی ہیں، ان کو فیشن انڈسٹری سے بھی خاصہ لگاؤ ہے۔

عامر خان نے تصدیق کی ہے کہ میں نے اپنی گرل فرینڈ گوری کی ملاقات اپنے بچوں، خاندان اور قریبی دوستوں شاہ رخ خان اور سلمان خان سے بھی کروائی ہے۔

عامر خان نے مزید انکشاف کیا ہے کہ 12 مارچ 2025ء کو شاہ رخ خان اور سلمان خان نے میرے ممبئی والے گھر میں گوری سپراٹ سے ملاقات کی۔

عامر خان اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی خاندانی ڈنر کا اہتمام کر رہے ہیں، جس میں گوری سپراٹ بھی شریک ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک دوسرے کے لیے بہت سنجیدہ اور کمٹڈ ہیں، ہم ڈیڑھ سال سے رشتے میں ہیں اور بہت خوش ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی تک عامر خان اور گوری سپراٹ کی شادی سے متعلق کوئی حتمی خبر نہیں ہے، لیکن ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس رشتے کو مزید سنجیدگی سے آگے لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

عامر خان کا گوری سپراٹ کا نام اور چہرہ میڈیا کے سامنے لانے کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب کے پرائیویٹ کالجز میں غیر اخلاقی اور فحش سرگرمیوں پر سخت نوٹس

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری اور پرائیویٹ کالجز میں بھارتی گانوں پر ڈانس سمیت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے