google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب کے پرائیویٹ کالجز میں غیر اخلاقی اور فحش سرگرمیوں پر سخت نوٹس - UrduLead
جمعہ , مارچ 14 2025

پنجاب کے پرائیویٹ کالجز میں غیر اخلاقی اور فحش سرگرمیوں پر سخت نوٹس

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری اور پرائیویٹ کالجز میں بھارتی گانوں پر ڈانس سمیت غیر اخلاقی اور فحش سرگرمیوں پر سخت نوٹس لے لیا۔

صوبے بھر کے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو سرکلر جاری کر دیا گیا۔

سرکلر کے مطابق کالجز میں اسپورٹس گالا اور فن فیئرز میں ڈانسز اور بھارتی گانے ممنوع ہیں جبکہ فحش لباس اور جملے بھی بولنے کی اجازت نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق رحیم یار خان کے خواجہ فرید گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں ہونے والی ایک تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں طالبات کو رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا، جبکہ اساتذہ اور طلبہ ان پر نقدی نچھاور کر رہے تھے۔

ویڈیو میں نو تعینات پرنسپل کو بھی فیکلٹی ممبران اور طلبہ کے ساتھ تقریب سے بھرپور لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسی طرح ڈان نیوز کے مطابق ویڈیو کلپس میں، قوالی شروع ہونے کے بعد، کالج کے وائس پرنسپل اور انگلش ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ارشد بیگ کو طالبات کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

اسی طرح، اساتذہ اور طلبہ نے ایک دوسرے اور گلوکاروں پر بھی کرنسی نوٹ نچھاور کیے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے سرکلر میں واضح کیا گیا کہ کالجز انتظامیہ کی ذمہ داری بچے اور بچیوں کی تعلیم و تربیت ہے۔

سرکلر میں خبردار کیا گیا کہ آئندہ اس بابت خلاف ورزی پر ذمہ داروں خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عامر خان کی اپنی گرل فرینڈ کا دنیا سے تعارف

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کون ہیں اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے