google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شاہ رُخ خان کے آئیفا ایوارڈز 2025 کے فیشن اسٹائل کی دھوم - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

شاہ رُخ خان کے آئیفا ایوارڈز 2025 کے فیشن اسٹائل کی دھوم

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رُخ خان کے آئیفا ایوارڈز 2025 کے فیشن اسٹائل نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

شاہ رخ خان نے جے پور میں منعقد ہونے والے گرینڈ آئیفا ایوارڈز 2025 میں شرکت کی۔ جہاں وہ ہمیشہ کی طرح سب کی توجہ سمیٹنے میں ایک مرتبہ پھر کامیاب ہوگئے۔ 

کنگ خان ایوارڈ شو کے لیے پہنچے جس کیلئے انہوں نے مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کا سیاہ رنگ کا بیگی ٹراؤزر اس کے ساتھ کالا بلیزر پہن رکھا تھا پاپرازی کے لیے پوز دیتے ہوئے شاہ رُخ کی گلے میں موجود ہیروں کے ہار نمایاں تھا جو ان کے اس فیشن اسٹائلنگ کو چار چاند لگا رہا تھا۔

اس ہیروں کے بیش قیمت ہار کی اصل قیمت کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں تاہم اصل قیمت نہیں بتائی گئی البتہ یہ ایک جیولری برانڈ کی تشہیر کا حصہ تھا۔

سوشل میڈیا پر اداکار کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں مداحوں کو بادشاہ کا یہ شاہانہ انداز بےحد پسند آیا ایک صارف نے شاہ رُخ کے اسٹائل پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’جے پور میں چاند نکل آیا ہے‘۔

آئیفا کے آفیشل انسٹاگرام پیج نے شاہ رخ خان کی ریڈ کارپٹ پر پوز دیتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا، “The man, the myth, the Legend!”

تصاویر میں شاہ رخ ہمیشہ کی طرح خوبصورت انداز میں پوز دیتے نظر آئے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایس آئی ایف سی حکام کی آئی ایم ایف کے وفد کو بریفنگ

آئی ایم ایف حکام کی وزارتِ خزانہ اور ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے