google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 صدر مملکت نےقومی اسمبلی کااجلاس نہ بلا کر درست کیا، عمران خان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

صدر مملکت نےقومی اسمبلی کااجلاس نہ بلا کر درست کیا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس نہ بلا کر درست کیا، ہماری پارٹی جیت گئی، مخصوص نشستیں نہیں دی جارہی ہیں۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ظلم سے پارٹی ختم ہونےکے بجائے مضبوط جماعت بن گئی، شریف خاندان کی سیاست کا جنازہ نکل گیا، ہفتہ کو دوبارہ احتجاج کی کال دینے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ سے بڑی کوئی چوری نہیں ہو سکتی، آئی ایم ایف کو لکھا جانے والا خط ڈکٹیٹ کروایا، انہوں نے فیٹیف کی قانون سازی کی مخالفت کی تھی، میں جیل سے کوئی بھی چیز لکھ کر باہر نہیں بھیج سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ مشاورت کے بعد آج عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کو خط بھیج دیا جائے گا، خط میں لکھیں گے سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 20 نشستوں والے کو وزیراعظم بنایا جا رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کا استعفیٰ ضرور بنتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …