google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0  نمرہ خان کا جلد دوسری شادی کا عندیہ - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

 نمرہ خان کا جلد دوسری شادی کا عندیہ

لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کرنے والی پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے جلد دوسری شادی کا عندیہ دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوش خبری سنا دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’بھائی صاحب! آپ کب شادی کر رہی ہیں؟‘۔

سوشل میڈیا صارف کے سوال کا ان ہی کے انداز میں جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’جلد بہن جی‘۔

خیال رہے کہ اپریل 2020ء میں نمرہ خان نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے نکاح کا اچانک اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔

انہوں نے شوہر راجہ افتخار کے ہمراہ ایک تصویر بھی شیئر کی تھی اور بتایا تھا کہ ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن کے باعث 19 اپریل کو نکاح کی تقریب گھر میں ہی منعقد ہوئی، جس میں صرف میری فیملی اور قریبی دوست موجود تھے۔

اداکارہ کی شادی زیادہ عرصے نہ چل سکی، انہوں نے نکاح کے ایک برس بعد، اگست 2021ء میں اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

محمد یوسف دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار 

حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر ہونے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے