google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیمپئنز ٹرافی فائنل: بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

چیمپئنز ٹرافی فائنل: بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دے دیا، کیویز نے پہلے بلے بازی کرتے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑی آؤٹ کردیے گئے ہیں۔ پہلی وکٹ 57 کے اسکور پر گر گئی، ول ینگ 15رنز بناکر ورون کا شکار بنے، جب کہ 69 رنز پر اوپنر رچن رویندرا اسپنر کلدیپ یادیو کا شکار بنے جب کہ ٹیم کے مجموعی 75 اسکور پر کلدیپ یادیو نے کین ولیمسن کو آؤٹ کیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچیل سینٹنر نے بھارت کے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ ہم فائنل کے لیے تیار ہیں، یہ ایک اچھا چیلنج ہوگا، ہم اسکور بورڈ پر اچھا مجموعہ ترتیب دیں گے اور میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ توقعات کے مطابق میدان میں بھارتی شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے، وکٹ اچھی لگ رہی ہے،پچ ویسی ہی ہےجیسےبھارت کےخلاف پچھلےمیچ کی تھی۔

مچل سینٹنر نے بتایا کہ میٹ ہینری انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ نیتھن اسمتھ کھیل رہے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ مجھے بعد میں بیٹنگ کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے، یہ ایک اچھی پچ ہے، اس میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں آئی ہے، ہمیں پہلے بولنگ کرنا ہوگی اور ہمیں صرف اس بات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے کہ انہیں کس طرح محدود کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جو چیز اہم ہے وہ یہ ہے کہ آپ کتنا اچھا کھیلنا چاہتے ہیں، ہم ٹاس کے بارے میں فکر مند نہیں ہونا چاہتے، ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ میٹ ہنری انجری کے باعث نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ نیتھن اسمتھ آئے ہیں۔

مچل سینٹنر نے کہا کہ توقعات کے مطابق بھارتی شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے، وکٹ اچھی لگ رہی ہے، پِچ ویسی ہی ہے جیسے بھارت کے خلاف پچھلے میچ کی تھی۔

بعدازاں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت اچھی ہے، پِچ اچھی ہے، دوسری بیٹنگ سے فرق نہیں پڑتا۔

روہت شرما نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں یہی بات کی تھی کہ ٹاس کی فکر نہ کریں اور صرف اچھا کھیلنا ہے، نیوزی لینڈ گزشتہ کئی سالوں سے بہت اچھی ٹیم رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اچھی کرکٹ کھیلتی ہے، ہمارے لیے چیلنج نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا کھیلنا ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ یہ بھارت کا پانچواں جبکہ نیوزی لینڈ کا تیسرا چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

محمد یوسف دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار 

حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر ہونے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے