google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بھارتی اسپنرز کو کھیلنا کافی چیلنجنگ ہوگا: کیوی کپتان - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

بھارتی اسپنرز کو کھیلنا کافی چیلنجنگ ہوگا: کیوی کپتان

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے بھارتی اسپنرز کو چیلنج قرار دے دیا اور کہا کہ دبئی وکٹ پر 250 رنز بھی وننگ اسکور ہوسکتا ہے۔

دبئی میں فائنل سے قبل پریس کانفرنس میں مچل سینٹنر نے کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلنا بڑا چیلنج ہے، وہ موجودہ کنڈیشن سے بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہاں ایک میچ کھیلا ہے، کنڈیشن سےتھوڑی واقفیت ہے، ہمارے کچھ کھلاڑی نئے ہیں، پہلی بار آئی سی سی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیل رہے ہیں۔

مچل سینٹنر نے مزید کہا کہ دبئی کی وکٹ سلو ہوگی، بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ورون چکرورتی اور دیگر بھارتی اسپنرز کو کھیلنا کافی چیلنجنگ ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ نیوزی کے بیٹرز اسپنرز کو بہتر کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دبئی کی وکٹ پر 250 رنز بھی وننگ اسکور ہوسکتا ہے، فائنل کی پیچ کا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

کیوی کپتان نے یہ بھی کہا کہ نیوزی لینڈ کے پیسر میٹ ہنری کے بارے میں فیصلہ کل میچ سے پہلے کیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

محمد یوسف دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار 

حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر ہونے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے