google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایف بی آرکارروائی: نجی کیش اینڈ کیری کی 2 برانچز سیل - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

ایف بی آرکارروائی: نجی کیش اینڈ کیری کی 2 برانچز سیل

چکلالہ اسکیم 3 اور غوری ٹاؤن اسلام آباد میں 2 برانچز سیل

ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے نجی کیش اینڈ کیری کی 2 برانچز سیل کردیں۔ 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ملک بھر میں ٹیکس چوری کے خلاف آپریشنز جاری ہیں۔

اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں نجی کیش اینڈ کیری کی 2 برانچیں سیل کی گئی ہیں، جس پر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس چوری کا الزام تھا۔

نجی کیش اینڈ کیری کی دونوں برانچیں پوائنٹ آف سیل قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کی گئی ہیں۔  

چکلالہ اسکیم 3 اور غوری ٹاؤن اسلام آباد میں واقع برانچوں کو چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئرز آفس  اسلام آباد زین العابدین ساہی کی ہدایت پر سیل کیا گیا جب کہ کارروائی کی قیادت ڈپٹی کمشنر جنید منظور نے کی۔

کیش اینڈ کیری طویل عرصے سے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی چوری میں ملوث تھی، جس پر محکمہ ٹیکس حکام نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کی برانچوں کو سربمہر کر دیا۔

مذکورہ کیش اینڈ کیری ٹیکس چوری کے لیے صارفین کو پوائنٹ سیل کے تحت رسیدیں جاری نہیں کررہا تھا۔

ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ ایسے کاروباری ادارے جو پوائنٹ آف سیل قوانین پر عمل نہیں کرتے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچاتے ہیں، ان کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

محمد یوسف دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار 

حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر ہونے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے