google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حکومت آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر نہیں کرے گی، خرم دستگیر - UrduLead
پیر , مارچ 31 2025

حکومت آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر نہیں کرے گی، خرم دستگیر

مسلم لیگ(ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نامزد وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت آئی ایم ایف پروگرام میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کرے گی۔

خرم دستگیر نے تجویز پیش کی کہ ملک میں خلفشار پھیلنے سے پہلے دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کروا لینی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہے تو دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش موجودہ مالی حالات کے پیش نظر نامزد وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت آئی ایم ایف پروگرام میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کرے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نئے بجٹ میں ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے نئے اہداف ملنے کا امکان

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے نئے مالی سال 25-2026 کے وفاقی بجٹ میں …