google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 افغانی اور پاکستانی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کا امکان - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

افغانی اور پاکستانی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کا امکان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے سفری پابندی کے حکم کے تحت افغانستان اور پاکستان کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

تین ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی اور جانچ پڑتال کے خدشات کے جائزے کی بنیاد پر کیا جارہا ہے،

اس اقدام سے خصوصی امیگرنٹ ویزا اور مہاجرین کی درخواستوں کے منتظر ہزاروں افغان متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ پاکستان کو بھی پابندی کی فہرست میں شامل کرنے کی سفارش کی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیا سفری پابندی کا حکم آئندہ ہفتے تک افغانستان اور پاکستان کے شہریوں کے لیے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگا سکتا ہے۔

یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے مختلف ممالک کی سیکیورٹی اور جانچ پڑتال کے خدشات کے جائزے کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔

تین باخبر ذرائع، جنہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی، کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک بھی اس فہرست میں شامل ہوسکتے ہیں، لیکن یہ معلوم نہیں کہ مزید کن ممالک کو شامل کیا جائے گا۔

یہ اقدام ریپبلکن صدر کے پہلے دور حکومت میں عائد کی گئی اس پابندی کی یاد دلاتا ہے جس میں سات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

یہ پالیسی مختلف ترامیم کے بعد بالآخر 2018 میں سپریم کورٹ نے برقرار رکھی تھی۔

سابق صدر جو بائیڈن، جو ٹرمپ کے بعد صدر بنے اور ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھتے تھے، نے 2021 میں اس پابندی کو ختم کر دیا تھا اور اسے قومی ضمیر پر ایک دھبہ قرار دیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے