google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںمجوزہ ردوبدل سامنے آگیا ہے، جس کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے  جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی تجویز دی گئی ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ہے ، جوآئل اینڈ گیس ریگولیٹر اٹھارٹی (اوگرا) کل حکومت کو ارسال کرے گی ۔

ذرائع نے بتایا کہ ورکنگ پیپر کے مطابق پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 192 روپے17  پیسے سے بڑھ کر 195روپے 61پیسے ہوگئی ہے۔جس کے باعث پٹرول کی قیمت میں 3روپے 44پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔

ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 206روپے 75پیسے سے بڑھ کر 207روپے 75 پیسے ہوگئی ہے۔جس کے بعد ڈیزل کی قیمت میں 1روپے کااضافے کاتجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی ایکس ریفائنری قیمت 177روپے 70پیسے سے بڑھ کر 178روپے 52پیسے ہوگئی ہے ، جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں 1روپے کی کمی تجویز کی گئی ہے ،اسی طرح لا ئٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے کی کمی کی تجویز کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ قیمتوں میں حتمی روبدل کا اختیار وزارت خزانہ کے پاس ہے، وزارت خزانہ ریونیو دیکھ کر قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرے گی، جس کی منظوری نگران وزیر اعظم دیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نیشنل بینک ملازمین کو دیے گئے قرضوں کی ریکوری کی تحقیقات شروع

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی …