google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 363 رنز کا ہدف  - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 363 رنز کا ہدف 

چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 363 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔ 

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بورڈ پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز کا ٹوٹل سجا دیا۔ 

کیویز کی جانب سے راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے سنچریاں بنائیں جبکہ ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے 49، 49 رنز بنائے۔ 

یاد رہے کہ بھارت کی ٹیم پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ چکی ہے، آج کا میچ جیتنے والی ٹیم کا فائنل میں مقابلہ اتوار کو بھارت سے ہو گا۔

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے