
پاور سیکٹر میں اصلاحات اور کیپسٹی پیمنٹس کم کرنے کے سلسلے میں انرجی ٹاسک فورس نے وفاقی اورصوبائی حکومت کے پاورپلانٹس سےمذاکرات مکمل کر لئے۔
حکومتی ملکیتی پاور پلانٹس کے معاہدوں پر نظرثانی کا فریم ورک بھی تیار کرلیا گیا، وزارت توانائی کابینہ اجلاس میں معاہدوں پر نظرثانی کی سمری پیش کرے گی۔
وزارت توانائی ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبوں کی ملکیت 29 آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی آج رہی ہے ۔ جن میں وفاق کے 4 پاورپلانٹس، سندھ حکومت کے 11،کےپی اور پنجاب کے 7،7 پاورپلانٹس شامل ہیں۔
معاہدوں پر نظرثانی سے بجلی ٹیرف میں 28 پیسے کمی ہو گی ۔ سالانہ بچت 29 ارب جبکہ مجموعی طور پر 652 ارب روپے کی بچت ہوگی ۔
دوسری جانب 45 ونڈ پراجیکٹس کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کا کام 15 مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا ۔ جس سے بجلی کے نرخ میں 22 پیسے فی یونٹ کمی ہو گی۔