google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 غیرقانونی سمزکا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

غیرقانونی سمزکا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

راولپنڈی میں موبائل فون سمزکا غیرقانونی کاروبار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقات ایجنسی (ایف آئی اے)  کےسائبر کرائم سیل راولپنڈی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی شکایت پر کریک ڈاؤن کیا، اس دوران موبائل فونزسمزکی غیرقانونی کاروبارمیں ملوث3ملزمان گرفتارکر لیا گیا۔

گرفتار افراد میں فوادخان ،خلیل جبران اور جعفر حسین شامل ہیں ، ملزمان سے 8 موبائل فون ،1لیپ ٹاپ،5 بی وی ایس ڈیوائسزاور285 تھم پرنٹ برآمد کیے گئے ہیں ۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکےتفتیش شروع کردی گئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ٹی آئی کا کوئی بھی رہنما جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہیں ہوا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی بھی رہنما سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کیس …