google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی، ایونٹ رواں برس 20 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی میزبانی کا فیصلہ دبئی میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا، اجلاس کی صدارت سید سلطان شاہ نے کی۔

نیوزی لینڈ، ساؤتھ افریقہ، ویسٹ انڈیز، بھارت، سری لنکا، نیپال اور بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی تاہم آسٹریلیا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کا انتظار ہے۔

دوسری جانب بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی، ایونٹ دسمبر 2025 میں تجویز کیا گیا ہے۔

اجلاس میں قوانین میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نظر انداز 

رواں برس شیڈول اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو نظر انداز کر دیا گیا۔ …