google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارت اور آسٹریلیا 4 مارچ کو پہلا سیمی فائنل دبئی - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارت اور آسٹریلیا 4 مارچ کو پہلا سیمی فائنل دبئی

دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان 5 مارچ کو لاہور

بھارت اور آسٹریلیا 4 مارچ کو پہلا سیمی فائنل دبئی میں کھیلیں گے، دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان 5 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں کھیلے جانے والے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز شکست دے کر گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہا۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں کھیلے جانے والے آخری گروپ میچ میں بھارت اور نیوزی لینڈ مد مقابل ہیں، 128 رنز پر بھارت کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو تب بھی ہم پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے۔

بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما کی قیادت میں میدان میں اترے گی، کھلاڑیوں میں شبھمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، اگشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکروردھی شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی کپتانی مائیکل سینٹنر کر رہے ہیں، ٹیم میں راچن رویندرا، ول یونگ، کین ولیم سن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھام، میٹ ہینری، کیلی جیمیسن، ول او رورکے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے