google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نوشہرہ: مدرسہ حقانیہ میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید، 20 زخمی - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

نوشہرہ: مدرسہ حقانیہ میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید، 20 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مدرسہ اکوڑہ خٹک میں دھماکا

خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حقانیہ مدرسہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہوئی،

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں 6 ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیموں اور فائر ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ دھماکے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ حملہ ٹارگیٹڈ تھا جس میں 3 سے 4 افراد شہید ہوئے، حملے میں مولانا حامد الحق نشانہ تھے۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقےکو گھیرے میں لے لیا، جبکہ ڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔

پولیس کے مطابق دھماکا جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد کے مرکزی ہال میں ہوا۔

دھماکے کے بعد نوشہرہ کے ہسپتالوں کے علاوہ پشاور کے تین بڑے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر بیرسٹر سیف نے خودکش حملے میں مولانا حامد الحق کی شہادت کی تصدیق کردی،

انہوں نے کہا کہ مولانا حامد الحق کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، مولانا حامد الحق ایک جید عالم دین تھےاسلام کے لیے بے پناہ خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کی اطلاعات ہیں، جس میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 4 ایمبولینس مع میڈیکل ٹیموں اور فائر ٹیم موقع پر پہنچ گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی صورت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو1122 کی ٹیمیوں کی جانب سے زخمیوں کو اسپتال منتقلی کا عمل جاری ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقع پر پہنچی  جب کہ امدادی ٹیمیں اور مقامی افراد ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے