google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 او جی ڈی سی ایل کے منافع میں 44 فیصد کمی ریکارڈ - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

او جی ڈی سی ایل کے منافع میں 44 فیصد کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) جو ملک کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) کمپنی ہے نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے 3 ماہ کے دوران 41.44 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع (پی اے ٹی) کا اعلان کیا ہے۔

ای اینڈ پی کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو فراہم کردہ تازہ مالی نتائج کے مطابق کمپنی کی آمدنی میں 44 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 74.26 ارب روپے تھی

بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 28 فروری کو ہوا جس میں کمپنی کی مالی اور آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور 4.05 روپے فی حصص یعنی 40.5 فیصد کے عبوری نقد منافع کی بھی منظوری دی گئی۔ یہ 3 روپے فی حصص یعنی 30 فیصد کے عبوری منافع کے علاوہ ہے۔

مالی سال 2025 کی دوسری سہ ماہی میں فی حصص آمدنی (ای پی ایس) 9.63 روپے ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ 17.27 روپے تھی۔

منافع میں کمی اس عرصے کے دوران فروخت میں کمی اور زیادہ ٹیکس ادا کرنے کے درمیان آئی ہے۔

منافع میں کمی کم فروخت اور اس عرصے کے دوران زیادہ ٹیکس ادائیگی کے باعث ہوئی۔

او جی ڈی سی ایل کی خالص فروخت 13 فیصد کی کمی سے 100.4 ارب روپے رہی، گزشتہ سال کی اسی مدت میں خالص فروخت 115.2 ارب روپے تھی۔

نتیجتاً، ای اینڈ پی کا مجموعی منافع 10 فیصد کمی کے ساتھ مالی سال 2025 کی دوسری سہ ماہی میں 61.6 ارب روپے رہا، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 68.2 ارب روپے تھا۔

تاہم کم آمدنی کے باوجود مالی سال 2025 کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کے منافع کا مارجن بہتر ہو کر 61.3 فیصد ہو گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 59.2 فیصد تھا۔

اس عرصے کے دوران ای اینڈ پی کی دیگر آمدنی میں 89 فیصد سے زائد کا زبردست اضافہ دیکھا گیا جو مالی سال 25 کی دوسری سہ ماہی میں 20.86 ارب روپے رہی جو مالی سال 24 کی دوسری سہ ماہی میں 11.02 ارب روپے تھی۔

دوسری جانب، کمپنی کے تلاش اور سروے کے اخراجات میں 68 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

او جی ڈی سی ایل کا ایسوسی ایٹس میں منافع کا حصہ مالی سال 2025 کی دوسری سہ ماہی میں کم ہو کر 1.4 ارب روپے رہ گیا، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 3.3 ارب روپے تھا، یعنی 57 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی۔

نتیجتاً مالی سال 2025کی دوسری سہ ماہی میں ای اینڈ پی کا قبل از ٹیکس منافع ایک فیصد کے معمولی اضافے سے 72.7 ارب روپے رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 72.1 ارب روپے تھا۔

3 ماہ کے دوران کمپنی نے 31 ارب 30 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے