google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بجلی کمپنیوں کا قومی خزانے پر 403 ارب روپے کا بوجھ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بجلی کمپنیوں کا قومی خزانے پر 403 ارب روپے کا بوجھ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

مالی سال 23-2022 میں کے الیکٹرک سمیت بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے قومی خزانے پر 403 ارب روپے کا بوجھ ڈالا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کمپنیوں نے نقصانات لائن لاسز اور کم وصولیوں کی مد میں کیے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-22 میں ڈسکوز کے نقصانات 16.68 فیصد رہے۔

رپورٹ میں کمپنیوں کی کارکردگی کو ناقص قرار دیا گیا ہے جبکہ کمپنیاں  پاور سیکٹر اصلاحات میں بھی ناکام رہیں۔

رپورٹ میں بڑی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو چھوٹی کمپنیوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نیشنل بینک ملازمین کو دیے گئے قرضوں کی ریکوری کی تحقیقات شروع

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی …