google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عیدالفطر سے قبل مہنگائی میں اضافے کا خدشہ: وزارت خزانہ - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

عیدالفطر سے قبل مہنگائی میں اضافے کا خدشہ: وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے عیدالفطر سے قبل ملک میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

وزارت خزانہ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد تک ہوسکتی ہے، فروری میں مہنگائی 2 فیصد سے 3 فیصد تک متوقع ہے جنوری2025میں مہنگائی 2.41فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس میں کہا گیا کہ جولائی تاجنوری کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 6.50 فیصد تھی مالی سال کے پہلیسات ماہ کے دوران برامدی صنعت نے ترقی کی، مہنگائی میں نمایاں کمی آئی۔

رپورٹ کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح تین سے چار فیصد تک محود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی 2 سے 3 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے، مارچ میں مہنگائی 3 سے 4 فیصد تک جا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پالیسی ریٹ میں کمی،ترسیلات زرمیں بلند اضافے سیمالی استحکام آیا،جولائی تا جنوری ترسیلات زر 31.7 فیصد اضافے سے 20.84 ارب ڈالر رہیں رمضان،عیدالفطر اور عیدالضحی کے دوران ترسیلات زر میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

اس میں کہا گیا کہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ، اخراجات کی بہتر مینجمنٹ ہوئی سات ماہ میں برآمدات میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا،جولائی تا جنوری برآمدات کا مجموعی حجم 19.17 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا،7 ماہ میں درآمدات 10.9 فیصد اضافے سے 33.31 ارب ڈالر رہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایس آئی ایف سی حکام کی آئی ایم ایف کے وفد کو بریفنگ

آئی ایم ایف حکام کی وزارتِ خزانہ اور ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے