google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وفاقی کابینہ توسیع: 13 وزرا، 11 وزرائے مملکت اور 3 مشیروں نے حلف اٹھا لیا - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

وفاقی کابینہ توسیع: 13 وزرا، 11 وزرائے مملکت اور 3 مشیروں نے حلف اٹھا لیا

وفاقی کابینہ میں توسیع کر دی گئی، نئے شامل ہونے والے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا۔

تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے وفاقی وزرا میں حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، علی پرویز، شزہ فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی، پیر عمران شاہ، اورنگزیب کھچی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج، طارق فضل شامل ہیں۔

حلف اٹھانے والے وزرائے مملکت میں ملک رشید، ارمغان سبحانی، طلال چوہدری، کھیئل داس، رحمٰن کانجو، بلال کیانی، مختیار بھرت، شذرہ منصب، انور چوہدری، وجیہہ قمر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم کے 3 مشیر توقیر شاہ، پرویز خٹک اور محمد علی نے بھی عہدے کا حلف اٹھایا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے