google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیمپئنز ٹرافی سے باہر پاکستان آج بنگلادیش کے مدمقابل - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

چیمپئنز ٹرافی سے باہر پاکستان آج بنگلادیش کے مدمقابل

چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم آج بنگلا دیش سے مقابلہ کرے گی۔

دونوں ٹیموں کا آج ایونٹ میں آخری میچ ہوگا، اب تک کھیلے گئے میچز میں پاکستان اور بنگلادیش دونوں کو ہی نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دونوں ہی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں جبکہ ایونٹ میں اپنی پہلی جیت کی تلاش میں ہیں۔

دوسری جانب  گزشتہ روز بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پریکٹس نہیں کی، ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ صلاح الدین نے کہا کہ ہم نے چیمپئنز ٹرافی میں اچھا نہیں کھیلا، ماضی میں یقین نہیں رکھتا، آخری میچ بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ 

اسسٹنٹ کوچ صلاح الدین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے بولرز نے گزشتہ دو میچوں میں بہتر بولنگ کی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہماری بولنگ بہتر رہی، بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت تھی، مڈل آرڈر بیٹنگ توقعات پوری نہ کرسکی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دوپہر دو بجے شروع ہو گا، جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشرکر رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے